صوبے کے عوام کے اجتماعی ترقی کےلئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں،نور محمد دمڑ
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہوں ڈی جی نادرا سے ملاقات کرکے حلقے کے دونوں اضلاع سمیت صوبہ کے عوام کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات دور کرنے اور دور دراز علاقوں میں قومی شناختی کارڈ سے محروم علاقوں میں نادر موبائل وین بجھوانے سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر عمرانی کے ہمراہ ڈی جی نادرا سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ
- Advertisement -
بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈی جی نادرا سے ملاقات کے دوران لوگوں کے نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات پر تبادلہ خیال کیاگیا ڈی جی نادرا نے یقین دلایا کہ عوام کو نادرا کے حوالے سے درپیش جائز مسائل حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے گے
تاکہ کسی بھی شخص کو نادرا کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد دمڑ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی کے تمام مسائل انکی اولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی تمام بنیادی مسائل کے حل کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں