MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ انسٹاگرام اسٹار صرف کچا گوشت کھاتا ہے!

0 550

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک ) انسٹاگرام پر ہزاروں فالوورز رکھنے والا ایک شخص پچھلے تین مہینوں سے صرف کچا گوشت کھارہا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل کچا گوشت کھا کر دیکھنا چاہتا ہے کہ وہ مرتا ہے یا نہیں۔ یرت انگیز طور پر اب تک اسے کچھ بھی نہیں ہوا۔یہ تو نہیں معلوم کہ وہ شخص کون ہے اور کہاں کا رہنے والا ہے

- Advertisement -

لیکن انسٹاگرام پر اس کا اکاونٹ نام ’را مِیٹ ایکسپیریمنٹ‘ (کچے گوشت کا تجربہ) اس کا مقصد واضح کرنے کےلیے کافی ہے۔یہ آدمی روزانہ کسی دکان سے گائے، بکری، مچھلی اور مرغی کا گوشت خریدتا ہے جسے وہ کیمرے کے سامنے کچا کھا کر ساری دنیا کو دکھاتا ہے۔ گوشت کے ساتھ وہ پھینٹا ہوا انڈا اور کچا دودھ پیتا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ اپنے اس تجربے سے وہ جاننا چاہتا ہے

کہ مسلسل کچا گوشت کھا کر ”میں پانچ دن زندہ رہوں گا یا 500 سال تک!“اب تک اس نامعلوم انسٹاگرامر کے 85 ہزار سے زیادہ فالوورز ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے تین ماہ میں وہ 100 سے زیادہ ویڈیوز اور تصویریں بھی یہاں شیئر کرا چکا ہے جن میں اسے انواع و اقسام کا کچا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.