MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی کرنسی دباؤ کا شکار؟ کویتی دینار نے مارکیٹ ہلا دی! جانیں ایک دینار کتنے ہو ہوگیا

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی فاریکس مارکیٹ میں دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں شمار ہونے والا کویتی دینار ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں کویتی دینار 913 سے 917 روپے کے درمیان خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے جو اس کی مسلسل مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کویتی دینار کی قیمت تقریباً 910 سے 912 روپے کے درمیان ریکارڈ کی گئی جہاں بینکوں میں بھی دینار کی قدر مستحکم دیکھی گئی۔

- Advertisement -

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی کویتی دینار اسی سطح کے قریب موجود تھا اور اس میں کوئی نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی روپیہ کو اس کرنسی کے مقابلے میں مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔

فاریکس ماہرین کے مطابق کویت کی مضبوط معیشت، تیل کی بلند قیمتیں اور عالمی سطح پر کویتی دینار کی غیر معمولی حیثیت اس کی قدر کو سہارا دے رہی ہے جبکہ مقامی سطح پر معاشی دباؤ اور کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی کے باعث روپیہ کمزور نظر آ رہا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر موجودہ حالات برقرار رہے تو کویتی دینار آنے والے دنوں میں بھی بلند سطح پر برقرار رہ سکتا ہے، جس کے اثرات بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، ترسیلات زر اور مقامی مارکیٹ پر پڑنے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.