اسپین میں میاں بیوی کی طلاق کے بعد پالتو جانوروں کی حوالگی بھی قانون کے تحت ہوگی
میڈرڈ(ویب ڈیسک ) آپ نے میاں بیوی کے مابین طلاق کے بعد جائیداد کی تقسیم یا بچوں کی حوالگی کا معاملہ تو سنا ہوگا لیکن اب اسپین میں پالتو جانوروں کی حوالگی کا عمل بھی قانونی دائرے میں لانے پر غور جاری ہے۔پالتو جانوروں کی حوالگی کا عمل فرانس اور پرتگال قانونی دائرے میں ہوتا ہے
- Advertisement -
جہاں ججوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ پالتو جانوروں کو ایک ملکیت والی اشیا سمجھنے کے بجائے احساسات پر مبنی مخلوق سمجھیں۔42 سالہ وکیل لولا گارسیا نے کہا کہ ’جانور خاندان کا حصہ ہیں اور جب کوئی خاندان الگ ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو جانور کی تقدیر کو بھی اسی اہمیت کے ساتھ کنٹرول کیا جانا چاہیے جو خاندان کے دیگر افراد کی قسمت کا ہے‘۔غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسپین میں پالتو جانوروں کی ’فلاح و بہبود‘ پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے
جس کے تحت میاں بیوی کے مابین طلاق یا علحیدگی کی صورت میں مشترکہ تحویل حاصل کی جاسکے گی۔اکتوبر میں میڈرڈ کے ایک جج نے ایک غیر شادی شدہ جوڑے کو کتے کی مشترکہ تحویل میں دے دیا تھا جس نے عدالتی فیصلے پر درخواست کی تھی کہ علیحدگی کے بعد پالتو جانور کو کس کے ساتھ رہنا چاہیے۔