MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے قافلے پرحملہ

0 545

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیروت(ویب ڈیسک)لبنان کے جنوبی علاقے میں نامعلوم افراد نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے ایک گروپ پرحملہ کیا ہے،ان کی گاڑیوں میں توڑپھوڑکی ہے اور ان سے سرکاری اشیا چوری کرلی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل)کے ایک پریس عہدہ دار کنڈیس اردیل نے اس واقعہ کی اطلاع دی،یونیفل نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جرائم کے تمام ذمے داروں کے خلاف فوری اورمکمل تحقیقات کریں

- Advertisement -

اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ادھر مقامی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ جنوبی قصبے بنت جبیل کے مکینوں نے آئرش امن فوجیوں کے ساتھ جھگڑا کیا تھا۔ان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ رہائشی گھروں کی تصاویر لے رہے تھے۔اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی فوج کے ساتھ لبنانی فوجی نہیں تھے۔اردیل نے کہا کہ یونیفل امن کے مقصد کی تکمیل کرنے والے مردوں اور خواتین پر حملوں کی مذمت کرتی ہے اور یہ حملے لبنانی اور بین الاقوامی دونوں قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.