MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم لے آئیں، دھواں دھار تقریر میں مزید انکشافات

0 34

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم لے آئی ہیں، وزیر اعلیٰ نے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں فیصل آباد میں میٹرو منصوبے کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز باتیں ہوتی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ پنجاب میں سی پیک، میٹرو بس، اورنج لائن، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی ہورہی ہے۔

- Advertisement -

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہر ترقیاتی منصوبے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہر ہے۔ صوبے میں ایک سال کے اندر ڈرینیج کا بہترین سسٹم لا رہے ہیں۔ معرکہ حق میں کامیابی سے لے کر مہنگائی میں کمی تک ہر چیز پر شہباز شریف کی مہر ہے۔ ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ وفاق اور پنجاب کی سرکاری مشینری پر حملہ آور ہوا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دیں۔ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔ منصوبے کے تحت ہزاروں گھر مکمل ہورہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ بن گیا ہے۔ ہر ضلع میں ستھرا پنجاب کی ٹیم کے پاس اپنی مشینری موجود ہے۔ پنجاب بھر میں سیوریج کا نیا نظام لارہے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کے منصوبے جاری ہیں۔ معذوروں کو ہمت کارڈ کے ذریعے گھر بیٹھے پیسے دئیے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.