MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا،‘عمران خان

1 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں 3 ماہ بعد تحلیل کی جائیںجبکہ عمران خان اپنے موقف پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی

- Advertisement -

تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقاتیں کیں جس کا اندرونی احوال سامنے آیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ملاقات میں فواد چوہدری سے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی تکمیل کے لیے 3 ماہ درکار ہیں۔ہماری طرف سے اسمبلیاں توڑنے سے انکار نہیں چاہیے کل توڑ دیں لیکن اس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے اور وہ ادھورے رہ جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے فواد چوہدری سے کہا کہ اگر تین ماہ بعد اسمبلی توڑی جائے تو یہ بہتر فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پیغام اپنے پارٹی چیئرمین کو پہنچایا تو عمران خان نے کہا کہ اگر اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اسی موقف پر قائم ہیں کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل فوری انتخابات ہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معذور مداح حنان خان سے کیا وعدہ پورا کردیا،نجی ٹی وی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.