MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو ڈرایا نہیں جاسکتاچاہیں جو کچھ کرلیں اورعوام نے بھی خوف کے بت توڑ دیئے:قاسم سوری

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ عمران خان کو ڈرایا نہیں جاسکتاچاہیں جو کچھ کرلیں اورعوام نے بھی خوف کے بت توڑ دیئے ہیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر اعظم سواتی کے حوصلے بلندہیں یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرانے کی درخواست جمع کرانے کے بعد وکلا کے ہمراہ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ قاسم سور ی نے کہاکہ اعظم سواتی کے خلاف50 مقدمات درج کئے گئے جن کو ختم کرنے کیلئے ہماری وکلاء ٹیم نے درخواست جمع کرائی ہے،پاکستان کے انصاف کے نظام پر پوری دنیا میں انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، یہ تما م مقدمات محض تنگ کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں، جوکچھ کرلیں عمران خان کوڈرایا نہیں جاسکتا، عوام نے بھی خوف کے بت توٓڑ دیئے ہیں، اعظم سواتی کے حوصلے بلند ہیں وہ حالات کاڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں،قاسم سوری کاکہناتھاکہ کیا اعظم سواتی کوئی جاسوس ہے جس کے ساتھ ایسا سلوک کیاجارہاہے،عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج نہیں ہورہااو ر70سالہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں،اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور ہوگی یانہیں آج معلوم ہوگا

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.