MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاق ہیلتھ کارڈ کے ساڑھے7 ارب ادا کرے‘ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا وزیراعظم کو خط

0 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔وزیراعلی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی مد میں ساڑھے7 ارب ادا کرنے ہیں جبکہ پنجاب نے ہیلتھ کارڈکے واجبات کی مد میں 100 فیصد ادائیگی کردی۔

- Advertisement -

پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاق نے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے کیلئے ایک روپیہ نہیں دیا پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ پر علاج کیلئے سہولت فراہم کر رہی ہے ہیلتھ کارڈ عمران خان کا فلیگ شپ تاریخی پروگرام ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سے پنجاب کے تمام شہری جب اورجہاں چاہیں علاج کرا سکتے ہیں پنجاب کی تمام آبادی کو بلاامتیاز ہیلتھ کوریج فراہم کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.