توہین ناموس رسالت کا قانون انسانی جانوں کا محافظ ہے ، حافظ طاہر اشرفی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو سربکف ہونا ہو گا، جس طرح دہشت گردی کو ختم کیا ہے اسی قوت ، طاقت اور جذبہ سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا، آج کا دن غم کا دن ہے لیکن وعدہ کرتے ہیں کہ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ،
- Advertisement -
توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کا قانون انسانی جانوں کا محافظ ہے ، سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی میت لاہور ائیر پورٹ سے مکمل احترام اور سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کر دی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور ائیر پورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم بھی موجود تھے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مسالک اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں ، گذشتہ چالیس سال میں ہونے والے واقعات کے نتیجہ میں پاکستان کے پ±رامن معاشرہ کا ایک حصہ انتہا پسندی کی طرف راغب ہوا ہے ، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرتے ہوئے اصلاح کرنی چاہیے۔ سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کو قتل کرنے والوں نے اسلام، پاکستان اور اپنے خاندانوں کیلئے مشکلات پیدا کی ہیں، جمعة المبارک کو ملک بھر میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کریں گے اور علماء، خطباءعوام الناس کو توہین رسالت و توہین مذہب کے حوالے سے رہنمائی کریں گے۔
[…] (مسائل نیوز) جنیوا میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک نے قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان علما ءکونسل اور اس کی حلیف جماعتوں نے ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت سے […]