کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ گورننس کی بہتری بیوروکریسی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے صوبے میں سیاسی سطح پر ہونے والی تبدیلی ایک سوچ اور مقصد کو سامنے رکھ کر عمل میں لائی گئی ہے اس تبدیلی کا مقصد گورننس کی بہتری کے ذریعے عام آدمی کی بھلائی ہے
افسران فرائض کی انجام دہی میں قوم، فرقہ اور مذہب کو حائل نہ ہونے دیں رولز آف بزنس میں سرکاری امور کی انجام دہی کی وضاحت موجود ہے کسی بھی حکومت کی کامیابی کیلئے گڈ گورننس،شفافیت، سروس ڈلیوری، وقت کی پابندی اور عوام کی اداروں تک رسائی بے حد اہم ہے آئین و قانون اور قواعدو ضوابط کی پاسداری بھی اہمیت کی حامل ہے اچھے افسروں کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
- Advertisement -
میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ حکومت کی تبدیلی کے بعد افسران سے میرا یہ پہلا رابطہ ہے آج کی اس ملاقات کا مقصدافسران کو اپنی حکومت کی ترجیحات اور افسران سے وابستہ امیدوں سے آگاہ کرنا ہے صوبے میں سیاسی سطح پر ہونے والی تبدیلی ایک سوچ اور مقصد کو سامنے رکھ کر عمل میں لائی گئی ہے اس تبدیلی کا مقصد گورننس کی بہتری کے ذریعے عام آدمی کی بھلائی ہے
انہوں نے کہاکہ اس مقصد کا حصول سیکرٹریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں سیکرٹری ذمہ دار اور قابل احترام افسر ہیں امید ہے کہ میری ٹیم بن کر میرے ہاتھ مضبوط کریں گے ہماری اپنی روایات ہیں جس میں ایک دوسرے کو عزت دی جاتی ہے تمام سیکرٹریوں کو میری اور میرے دفتر کی جانب سے بھرپور عزت و احترام ملے گا۔