بلوچستان میں نظام تعلیم مضبوط اور مؤثر بنانے کی بجائے منظم سازش کے تحت کمزور کر کے رہی سہی کسر بھی ختم کی جارہی ہے جب استاد بطور دیہاڑی دار مزدور کی کنٹریکٹ کی طرز پر تعینات ہونگے تو تباہی اور بربادی ، زوال پسماندہ صوبے کا مقدر ہوگی
کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان میں نظام تعلیم مضبوط اور مؤثر بنانے کی بجائے منظم سازش کے تحت کمزور کر کے رہی سہی کسر بھی ختم کی جارہی ہے جب استاد بطور دیہاڑی دار مزدور کی کنٹریکٹ کی طرز پر تعینات ہونگے تو تباہی اور بربادی ، زوال پسماندہ صوبے کا مقدر ہوگی
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب سے درخواست ہے کہ وہ شعبہ تعلیم بلوچستان کو بچانے کے لئے عملی طور پر کردار ادا کریں
ریگولر اساتذہ کرام کا معاشی استحصال حکومتی سطح پر کیا جارہا ہے اسے بند ہونا چاہیئے اگر حکومت صرف اساتذہ کرام کی بھرتیاں کنٹریکٹ دیہاڑی دار مزدور کی حیثیت سے کررہے ہیں تو ہم پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام محکمہ جات بشمول پولیس ، لیویز ، وزیر اعلیٰ ہاؤس ، گورنر ہاؤس ، ہائی کورٹس ، سیکرٹریٹ ، بورڈ آفس ، سمیت تمام سیکیورٹی اداروں میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں تب اعتراض نہیں ہوگا
یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے کہ دیگر عام محکموں کو چھوڑ کر انتہائی اہمیت کے حامل محکمہ تعلیم میں عارضی طور پر بھرتیاں کی جا رہی ہے جو مضحکہ خیز بات ہے