بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران 80 فیصد کم بارشیں کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ’’سما ءنیوز‘‘ کے مطابق بلوچستان میں خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے ، نیشنل ڈراؤٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل کا کہنا ہے کہ متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی 80 فیصد لائیو سٹاک کا دارومدار چراگاہوں پر ہے اگر یہ چرا گاہیں خشک ہو گئیں تو لائیو سٹاک کے ساتھ مالدار بھی متاثر ہوں گے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں خشک سالی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی نگرانی رکھنے ضلعی رابطہ کمیٹیوں کو فعال بنانے آگاہی مہم معلومات کے تبادلے اور بروقت اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔