MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا، جس سے طیارے کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

- Advertisement -

پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے۔ واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، جنہیں انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس میں تقریباً 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پرواز کی روانگی آج رات متوقع ہے۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان کے لیے کلیئرنس ملنے پر مسافروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.