MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سْنیں اور استعفیٰ دیں، ن لیگ

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے ۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ پہ ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی وعمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں و ریلیف پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے ۔عوام جانتی

- Advertisement -

ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز ، مافیا اور کارٹلز کے لئے ریکیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیسکتے ، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استیفیٰ دے دیں ۔عمران صاحب عوام کو تکلیف اور مافیا کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں وپٹرول کی قیمت بھرنے سے ایک بار پھر آٹا ، چینی ، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سْنیں اور استعفیٰ دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.