MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی کو وطن دشمنوں کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔وزیرِ اعلی نے سماجی رابطہ جاتی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور یہ کارروائیاں ریاستی عزم و صلاحیت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زہری میں کی گئی کاروائی دشمن کے لیے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔وزیرِ اعلی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام اور فورسز نے ہمیشہ مادرِ وطن کا دفاع کیا ہے اور میں اپنی فورسز کی جرات و قربانیوں پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دشمن قوتوں کے خلاف اپنی پالیسی پر مضبوطی سے قائم رہے گی اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور ملزمان کے دیگر ٹھکانوں کی تلاش جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ و فورسز واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے حکام کا تعاون جاری رکھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.