MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج کتنا مہنگا ہوا سونا؟ 6 اکتوبر کے نرخ جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

0 154

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج بروز پیر 6 اکتوبر 2025 کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، گزشتہ روز مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بند رہی جس کے باعث نئے ریٹس جاری نہیں کیے گئے تاہم آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آج سہہ پہر نئے نرخ جاری کریں گے ۔

سونے کی قیمتوں میں چند روز سے مسلسل اضافہ دیکھا جا رہاہے، آج ایک تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3886 ڈالر ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونا ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بن رہا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.