بنک الفلاح کے سربراہ و کراچی ریلیف فنڈ کی طرف سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرنا اور فری میڈیکل کیمپ لگا کر فری چیکپ اور ادویات فراہم کرنا خوش آئند اور قابل تحسین عمل ہے
ڈھاڈر(مسائل نیوز)بنک الفلاح کے سربراہ شیخ مبارک اور کراچی ریلیف فنڈ کے اشتراک سے کچھی کے گوٹھ جمعہ خان و مضافاتی دیہاتوں میں(500) پانچ سو راشن بیگ سیلاب متاثرین میں تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں بنک الفلاح بلوچستان کوئٹہ کے ریجنل منیجر اپنی ٹیم کے ہمراہ اور سابق تحصیل ناظم کچھی کے ہر دلعزیز قبائلی شخصیت میر غلام حیدر بنگلزئی نے کچھی ضلع کے گوٹھ جمعہ خان اور اسکے مضافاتی دیہاتوں میں سیلاب متاثرین میں امدادی راشن پانچ سو گھرانوں میں تقسیم کیا اس موقع پر بنک الفلاح اور گوٹھ جمعہ خان کے رضا کار نوجوان بھی موجود تھے میر غلام حیدر بنگلزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بلوچستان پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کروڑوں افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کے لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت تھی جس کے لئے بنک الفلاح کے سربراہ شیخ مبارک نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے پچیس کروڑ فراہم کیے اور مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے اشتراک سے فراہم کرکے انکے سیلاب متاثرہ گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے اسطرح بلوچستان کے کچھی ضلع کے گوٹھ جمعہ خان اور اسکے مضافاتی دیہاتوں کے لوگوں کے لئے پانچ سو راشن بیگ دئے گئے ہیں انہوں نے کہا بنک الفلاح اور کراچی ریلیف فنڈ کے اشتراک کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے علاج کی سہولت کے ساتھ فری ادویات راشن تقسیم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا بنک الفلاح کے سربراہ و کراچی ریلیف فنڈ کی طرف سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرنا اور فری میڈیکل کیمپ لگا کر فری چیکپ اور ادویات فراہم کرنا خوش آئند اور قابل تحسین عمل ہے انہوں نے کہاحلقے کے لوگوں کو اس مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑں گا اپنی تمام تر کوشیش سیلاب سے متاثرہ کی بحالی تک جاری رکھوں گا انہوں نے کہا جہاں بلوچستان پاکستان میں کان کرنے والے فلاحی ادارے سیلاب متاثرین کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں انکے درمیان میں صحافیوں نے جس طرح سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اعلی ایوانوں تک انکی مشکلات کو پہنچانے کے ساتھ عملی طور پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہے ہیں ہم کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔