MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ مجھے کہتے کہ میں باہر جاکر مانگتا ہوں لیکن میں انا پرست نہیں ہوں

0 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیوہ یتیموں کی بحالی خوشحالی کیلئے میں گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا، یہ کہتے کہ میں باہر جاکر مانگتا ہوں،میں اناپرست نہیں ہوں، میں پاکستانی اور قوم کا خادم ہوں، آخری دم تک قوم کیلئے اپنے آپ کو وقف کیے رکھوں گا۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پاکستان کو بدنام کرتا ہے ، یہ کہہ دینا کہ بجلی کا بل نہیں دینا، غلطی ہوسکتی ہے، جو کہتا میں سیکھ سیکھ کر کامل ہوگیا ہوں نہیں، انسان قبر تک سیکھتا ہے، بجلی کے بل جلادو یہ غلطی ہوسکتی ہے، لیکن جھوٹ بولنا ، فراڈ کرنا سازش کرنا کہاں کی لیڈرشپ اور پاکستانیت ہے؟ اور یہ کہتے کہ میں باہر جاکر مانگتا ہوں تو آپ باہر جاکر خیرات بانٹتے ہیں، وطن کو اس وقت ضرورت پڑی ہے،پاکستان کے بیوہ یتیموں کی بحالی خوشحالی کیلئے ان کے گھٹنوں کو بھی ہاتھ لگادوں گا، میں اناپرست نہیں ہوں، میں پاکستانی ہوں اور قوم کا خادم ہوں، آخری دم تک قوم کیلئے اپنے آپ کو وقف کیے رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آر می چیف کی تعیناتی کا مہنگائی اور مہنگائی کا آرمی چیف کی تعیناتی سے کیا تعلق ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن ہماری اتحادی جماعتوں کی کوشش ہے کہ مہنگائی میں کمی ہوجائے، الحمداللہ نئے وزیرخزانہ کے آنے سے روپیہ بھی 14روپے اوپر گیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کیے ہیں، تیل کی قیمتوں کو کم کیئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو مفت بیج دیں گے۔
لیکن کیا مہنگائی صرف پانچ مہینوں میں ہوئی ہے؟ 52 روپے کلو چینی 100روپے، گندم، بجلی مہنگی نیازی نے کی تھی یا ہم نے کی ہے؟ مہنگائی کو ہرحال میں کمی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، نوازشریف کے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی، لیکن یہ ایک دن میں 20 تک تو نہیں پہنچ گئی، سازشیں ساری سامنے آچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین قانون میں درج ہے، تعیناتی کا فیصلہ آئین قانون کے مطابق ہوگا، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا، عمران خان نے پاکستان کے خلاف سازش کی، جھوٹ بولنا کہاں کی لیڈرشپ اور پاکستانیت ہے؟ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں عمران خان فراڈیا ہے فراڈیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.