MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فالتو چینی بر آمد کرنے سے ایک ارب ڈالر کا زرِمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے

0 497

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک میں سال 22-2021 میں 7،905،564 ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ نومبر میں نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے تک ملک میں 1،736،017 ٹن چینی فالتو موجود ہو گی ،موجودہ سیزن کی فالتو چینی بر آمد کرنے سے ایک ارب ڈالر کا زرِمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔ تفصیل کیمطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے ملک میں چینی کی پیداوار کے اعدادوشمار کا اجرا ء کیا ہے جس کے مطابق ملک میں سال 22-2021 میں 7،905،564 ٹن چینی پیدا ہوئی ۔
اعدادوشمار پر بحث کیلئے پاکستان شوگر ملز ایسوایشن کا جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چئیرمین چوہدری محمد ذکا اشرف نے کی۔ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال کے اسٹاک سے 51،706 ٹن چینی موجود تھی جبکہ چقندر سے حاصل ہونے والی چینی کی مقدار 70،000 ٹن تھی ۔
سیزن اور سال کے ا?غاز پر چینی کی کل مقدار 8،027،270 ٹن تھی اب تک یعنی 30 ستمبر تک 5،316،473 ٹن چینی اسٹاک سے جا چکی ہے یا استعمال ہو چکی ہے۔

- Advertisement -

منسٹری کے جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے تک ملک میں 1،736،017 ٹن چینی فالتو موجود ہو گی موجودہ سیزن کی فالتو چینی کو اگر برآمد کر دیا جائے تو ایک ارب ڈالر کا زرِمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے جبکہ اگلے سیزن میں مزید اضافی چینی پیدا ہو گی جس سے مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔اجلا س میں بتایا گیا کہ کہ 7 مہینوں کے طویل وقفے کے بعد شوگر ایڈوائزری بورڈکی میٹنگ 6 اکتوبر کو بلائی گئی ہے۔
بارشوں کے باعث گنے کی فی ایکٹر صحت اچھی ہوئی ہے جس سے گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 560 ڈالر فی ٹن مل رہا تھا وہ حکومتی عدم توجہی اور تاخیر کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب 528.70 ڈالر فی ٹن تک نیچے گِر چکا ہے ۔یہ ریٹ فروری، مارچ میں مزید گر کر 427 ڈالر فی ٹن تک آ جائے گا جس سے ملک کو تقریباًً 68،000،000 ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑے گاجنرل باڈی اجلاس نے حکومت سے پٴْر زوراپیل کی کہ فوری طور پر فالتو چینی کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے اس سے پہلے کہ یہ تباہ وبرباد ہو جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.