MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فاشسٹ لیڈروں کی حلف برداری دیکھیں تو بالکل وہی حالات عمران خان کے ہیں: شاہد خاقان عباسی

7 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)فاشسٹ لیڈروں کی حلف برداری دیکھیں تو بالکل وہی حالات عمران خان کے ہیں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ زیراعظم کا حق ہے کہ وہ کسی بھی وقت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کر دیں، آرمی چیف نے کہہ دیا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہوگی یہ خوش آئند بات ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران کے مارچ میں اگر خدانخواستہ لاشیں گر گئیں تو ذمے داری عمران خان کی ہو گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ارکان سے حلف لے لیا۔ لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا ڈویژنل اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک اہم ہے، جب وہ کال دیں تو کارکن باہر نکلیں۔
دوسری جانب عمران خان سے پنجاب کے وزیر پارلیمانی امور راجا بشارت نے لاہور میں ملاقات کی۔

- Advertisement -

راجا بشارت نےعمران خان کو صوبے کے پارلیمانی امور کے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پر پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے راجا بشارت سے کہا کہ سب کو مل کر ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے […]

  2. […] (مسائل نیوز) پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیرداخلہ پنجاب ہاشم […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قانون میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی گنجائش […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے […]

  5. […] نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوب […]

  6. […] مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق […]

  7. […] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف علا ج کرانے گئے ہیں،علاج کروا کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.