امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری کا یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت پر تاجروں کیلئے اہم پیغام
کوئٹہ (مسائل نیوز)تبلیغ قر آن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 7ستمبر کو یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت منایا جائے گا۔اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم مدنی مراکز میں سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوگا، اس سلسلے میں امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے ملک بھر کے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ 7 ستمبر کو یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں اللہ پاک اور اس کے آخری نبی محمد عربی ﷺ کی خوشنودی کیلئے اپنی دکانوں پر رکھی ہوئی اشیاء 7 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فروخت کریں جبکہ اپنی دکانوں پر یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں ڈسکاؤنٹ کارڈ بھی آویزاں کریں اور ایسا کرنے سے ہمارے بچے بچے کے دل و دماغ میں یہ بات اچھی طرح بیٹھ جائے گی کہ اللہ کے پیارے نبی محمد عربی اﷺللہ کے آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، امیر اہل سنت نے یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں ڈسکاؤنٹ کرنے والے تاجروں کیلئے ان کے کاروبار میں خیرو برکت کی دعا بھی فرمائی۔
[…] میں گفتگو کوئٹہ ( مسائل نیوز) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ عرب دنیا میں سیدھا […]