آئی ایم ایف کی غلامی اور سامراج کو سلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے،شیخ رشید
اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے،ہنگامی بنیادوں پر12 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قرضے مل نہیں رہے اور واپس کرنے کی صلاحیت نہیں۔
آئی ایم ایف کی غلامی اور سامراج کوسلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے۔ ن لیگ جلسے کرے توجائز اور عمران جلسےکرے توناجائز ہے،آج دو مقدموں میں بری ہوگیا ہوں جبکہ 5 مقدمے جاری ہیں۔
قبل ازیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔عمران خان 24 گھنٹے میں لاکھوں کے جلسے کر رہے ہیں۔
اکانومی تباہ ہے، کوئی ان کو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں۔
- Advertisement -
نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست تھا،نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرائے وہ بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں۔وزرا کی تعداد آئین میں د یئے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے۔حکومت کا الٹرا ساؤنڈ ہو چکا ہے اور ایکسپرے کی رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے۔ شیخ رشید نےمزید کہا کہ 6 ماہ میں حکومت کا الٹرا سائونڈ ہو گیا ہے،سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 608 ارب کی وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا گیا،اب غریبوں کی جیبوں پر ڈالا جا رہا ہے، سندھ میں سیلاب نے عوام کی آنکھیں کھول دیں۔سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔ سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جن منی لانڈررز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں، دوسرے ملک کیسے دیں گی ۔لوگوں میں اب پیٹرول خریدنے اور بجلی کا بل دینے کی سکت بھی نہیں رہی۔
[…] آباد(مسائل نیوز) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے […]