آج کاموسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا
پی این این: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر خیبر پختونخواہ اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر الور رہنے کا امکان ہے،جبکہ اسلام آباد میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی کے علاقوں صدر، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، جہانگیر روڈ، کریم آباد، عائشہ منزل اور اطراف کے علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں دو تحصیل چیئرمین کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم ابرآلود رہے گا، جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
[…] آج کاموسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا […]