MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات بد سے بدتر ہوگئے

0 308

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات بد سے بدتر ہونے کا دعویٰ کردیا گیا۔ سینئر صحافی انصار عباسی نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خصوصاً حالیہ دنوں میں بد سے بدتر ہو چکے ہیں اور پارٹی کی قیادت کو بھی اس کا علم ہے، اس حوالے سے کسی حد تک اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے والے پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنماؤں کو کچھ ایسی فون کالز موصول ہوئی ہیں جن میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی انتہائی توہین آمیز مہم ہے، پی ٹی آئی کے کچھ حامیوں کی ٹوئیٹس انتہائی نفرت آمیز تھیں اور پی ٹی آئی کے رہنما کو یہ ٹوئیٹس دکھائی گئیں اور پھر انہوں نے یہ معاملہ پارٹی کی سینئر قیادت کو بتایا۔
سینئر صحافی نے بتایا کہ یہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد ہی ان ٹوئیٹس کے حوالے سے پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر سے یہ ٹوئیٹ کی گئی کہ ’ان اکائونٹس کا پی ٹی آئی کی آفیشل ٹیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نفرت پھیلانے والوں اور ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو قومی سانحات کو تقسیم کیلئے استعمال کرتے ہیں، ایسے اکائونٹس کو پی ٹی آئی آفیشل کی جانب سے بلاک کر دیا جائے گا‘۔
دوسری طرف ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کریش سے متعلق سوشل میڈیا پرمنفی مہم جوئی سے شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی،شہداء کے لواحقین اور پاک فوج میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا مہم جوئی کی گئی، منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، منفی مہم جوئی کے باعث شہداء کے لواحقین اور پاک فوج میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.