کامن ویلتھ گیمز: ریسلر عنایت اللّٰہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
برمنگھم (مسائل نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں میٹ ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستان نے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
برطانیہ میں جاری مقابلوں میں عنایت اللہ پہلوان نے 65 کلو گرام کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے پہلوان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پشاور د*سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ نے اپنے حریف کو دس صفر سے شکست دے دی۔