MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

1 646

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

معروف اداکارہ کے حادثے کا شکار ہوکر سرجری کی خبریں جھوٹی نکلیں

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہےقومی اسمبلی نے بھی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑی کمی عوام کیلئے خوشخبری

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.