MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ، کوئٹہ آفت زدہ قرار

3 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہوگئی ۔صوبائی ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں خنسوب کے علاقے میں سیلابی ریلہ 4 افراد

- Advertisement -

کو بہا کر لے گیا،پی ڈی ایم اے اہلکاروں نے چاروں افراد کی لاشیں سیلابی ریلے سے نکال لیں،اہل علاقہ کے مطابق خسنوب خودیزئی میں بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ادھر دکی میں لورالائی پٹھانکوٹ کے علاقے میں سیلابی ریلے سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ لیویز کے مطابق دونوں بچے کل رات سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ رباط ندی میں سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے کلی دکی ڈیم بھر گیا ہے۔ بارش سے تمبو اور کنل سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کوہلو سمیت مختلف شہروں میں کچی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ آفت زدہ علاقے میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بعد کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیکر ایمرجنسی نافذ کر دی۔بلوچستان بھر میں حالیہ […]

  2. […] نیوز) بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے […]

  3. […] نیوز)تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی لوگ کھلے آسمان زندگی گزارنے پر مجبور، کئی لوگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.