متحدہ اپوزیشن نے بھی ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ، صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے
اسلام آباد(مسائل نیوز) ملکی سیاست میں درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ، متحدہ اپوزیشن نے بھی اپنا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نگران وزیراعظم کےتقررسمیت سیاسی صورتحال پرغورکیاجائےگا۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پرغورہوگا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری سماعت سے متعلق بھی بریفنگ ہوگی جبکہ ملک کی مجموعی طور پر سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔