MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس سب کو سن کر فیصلہ کرنا ہے، یکطرفہ کارروائی نہیں کر سکتے، چیف جسٹس

1 503

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ اور اسمبلی توڑنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت آج پھر شروع۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مسلم لیگ ن کے وکیل اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ مجھے ایک منٹ کے لیے سنا جائے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آج اجلاس ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں ہو

- Advertisement -

رہا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ انتہائی اہم نوعیت کا کیس زیر سماعت ہے، 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں جو ہوا اس پر سماعت پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، عدالت کے بارے میں منفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ عدالت معاملے میں تاخیر کر رہی ہے، پنجاب اسمبلی کا معاملہ آخر میں دیکھ لیں گے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آج کیس کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی، ہمیں سب کو سن کر فیصلہ کرنا ہے، یکطرفہ کارروائی نہیں کر سکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات پر ازخود نوٹس کیس میں حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم) نے جسٹس اعجاز الحسن اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.