فیس بک نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے اہم فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی
سان فرانسسکو (مسائل نیوز) میٹا نے فیس بک ریل (reels) کا دورانیہ تین گنا تک بڑھانے اور اسے یادوں (میموریز) سے وابستہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عین اسی طرح جیسے فیس بک ہمیں ہماری پوسٹس کی یاددہانی بھی کرواتی ہے۔
- Advertisement -
نجی ویب سائٹ ایکسپریس نیوز کے مطابق اب صارفین 90 سیکنڈ تک کی فیس بک ریل پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایپ نے اپنی ویڈیو دکھانے کے لیے اس کے دورانیئے میں اضافہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو دیکھ کر شارٹس کا آغاز کیا تو اس کے بعد ٹک ٹاک نے قدرے طویل ویڈیو کی سہولت پیش کردی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ایپ اپنا دائرہ کار بڑھانے کے لیے نت نئے تجربات کررہی ہیں۔ اب 10 منٹ تک کی ٹک ٹاک ویڈیو بن سکتی ہیں جبکہ یوٹیوب شارٹس اب بھی 60 سیکنڈ تک ہی محدود ہے۔
اس کے علاوہ مزید کچھ سہولیات اور ہینڈلز کو بھی ریلز میں شامل کیا جارہا ہے جس سے اسے مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔