MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کھیل سمیت تمام غیر نصابی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو نکھارتی ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

0 462

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کھیل سمیت تمام غیر نصابی مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کی گرومنگ کرتی ہیں،ہمارے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوان ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،گوادر یوتھ فیسٹیول سے بلوچستان کے نوجوانوں کو ان کی مخفی اور پنہاں صلاحیتوں کا ادراک ہوگا۔یہ بات انہوں نے اتوار کو گوادر تین روزہ یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹول کے آغاز پر خصوصی پیغام میں کہی، انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلوچستان کے نوجوان تبدیل ہوچکے ہیں وہ اب علم اور قلم دوست ہیں،مکران کے نوجوانوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،وزیراعلیٰ نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر تے ہوئے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی، انہوں نے کہاکہ گوادر نہ صرف سی پیک کی شہ رگ بلکہ صوبے کی پوری ساحلی پٹی میں بھی اس کی نمایاں حیثیت ہے،گوادر کے نوجوان اس فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،نوجوان صحت مند مثبت اور تعمیری معاشرے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہاکہ نوجوان امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے تخریب کار عناصر کی بھرپور انداز سے نفی کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.