MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد رضوان کو ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر کے ساتھ ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستانی بیٹر و وکٹ کیپر محمد رضوان کو ریپ کے الزام میں سامنے کرنے والے کرکٹر سے ملاقات کر پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پابندی کی

- Advertisement -

زد میں آنے والی نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح رضوان نے نیپال کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن میں سندیپ لمیچانے بھی شامل تھے جن پر 18سالہ لڑکی سے ریپ کا الزام عائد ہے۔اتوار کی شام کو رضوان نے کرکٹ ایسوسی ایشن نیپال کے صدر چتور بہادر چاند سے ملاقات کی اور نیپال میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت سمیت کئی دیگر امور پر گفتگو کی۔صدر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رضوان نے اپنے دورے کے دوران خاص طور پر سندیپ سے ملاقات کا کہا، انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان نے کہا کہ میں یہاں سندیپ سے ملاقات کے لیے آیا ہوں کیونکہ وہ اپنے ملک سے باہر نہیں جاسکتا۔واضح رہے کہ حال ہی میں نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے پابندی اٹھائی۔سندیپ لمیچانے پر گزشتہ برس اگست میں 18سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، سندیپ لمیچانے پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.