دشمن کشمیر کی تکلیف کااظہار بلوچستان میں کرنے کی کوشش کررہاہے،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)کور کمانڈر 12لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہاہے کہ دشمن کشمیر کی تکلیف کااظہار بلوچستان میں کرنے کی کوشش کررہاہے لیکن شکست ان کا مقدر ہوگا ،کشمیر کو واپس لینا اس قوم پر قرض ہے جس کو واپس لینے کیلئے 100سال لگیں یا ہزار سال ہم محنت کرینگے ،حالات کادھارا دیکھنے کی ضرورت ہے نقطے کی نہیں ہمیں ان حالات کو بھی یاد کرناچاہےے جب شیطانی اپنے عروج پر تھیں
- Advertisement -
لیکن آج حالات بہت بہتر ہیں مکار دشمن سوشل میڈیا اور دیگر سائل کے ذریعے مایوسی پھیلانے کی کوشش کررہاہے جس میں کسی صورت کامیابی نہیں ملے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قائد اعظم ریذیڈنسی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ،اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ ،صوبائی وزراءسردارصالح بھوتانی ،
حاجی نورمحمددمڑ، ،میرظہوراحمدبلیدی ،میرنصیب اللہ مری ،میٹھا خان کاکڑ،عبدالخالق ہزارہ،محمدخان لہڑی ،مبین خان خلجی ،میر سکندر علی عمرانی ،آئی جی ایف سی نارتھ محمدیوسف مجوکہ ،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا،علاقہ معززین ،زعماءاکرام ،سول وعسکری آفیسران بھی موجود تھے ۔
[…] نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءوسابق صوبائی وزیر میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کی تباہی کے بعد اب […]