MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غریب خاندانوں کے بچوں کیلئے سنہری موقع! جانیں بی آئی ایس پی کے تعلیمی وظائف حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلائی جانے والی بینظیر تعلیمی وظائف اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کے بچوں کو سکول بھیجنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہ پروگرام خاص طور پر بی آئی ایس پی کے مستفید خاندانوں کے بچوں میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے اور اسکول میں داخلے کی شرح بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

حال ہی میں بی آئی ایس پی نے تعلیمی وظائف اسکیم میں بچوں کی رجسٹریشن کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ وظائف صرف فعال بی آئی ایس پی کفالت مستفیدین کے بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔ تصدیق کے بعد بچوں کے نام تعلیمی وظائف کی فہرست میں شامل کیے جاتے ہیں اور سکول حاضری کی شرط پوری ہونے پر وظائف جاری کیے جاتے ہیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار:

والدین اپنے بچوں کو قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس لے کر جائیں۔

بچوں کے نادرا بی فارم ساتھ لائیں۔

بی آئی ایس پی افسر سے انرولمنٹ سلپ حاصل کریں۔

یہ سلپ بچے کے سکول سے بھروا کر واپس بی آئی ایس پی آفس میں جمع کروائیں۔

تصدیق کے بعد سہ ماہی وظیفہ جاری کر دیا جائے گا۔

اسٹائپنڈ کی رقوم (سہ ماہی):

پرائمری سکول کے لڑکوں کے لیے: 2,500 روپے

- Advertisement -

پرائمری سکول کی لڑکیوں کے لیے: 3,000 روپے

سیکنڈری کلاسز کے لڑکوں کے لیے: 3,500 روپے

سیکنڈری کلاسز کی لڑکیوں کے لیے: 4,000 روپے

ہائر سیکنڈری کے لڑکوں کے لیے: 4,500 روپے

ہائر سیکنڈری کی لڑکیوں کے لیے: 5,000 روپے

پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی لڑکیوں کو بونس: 3,000 روپے

اہلیت کے معیار (عمر کی حد)

پرائمری تعلیم کے لیے انرولمنٹ: 4 سے 12 سال

سیکنڈری تعلیم کے لیے انرولمنٹ: 8 سے 18 سال

ہائر سیکنڈری تعلیم کے لیے انرولمنٹ: 13 سے 22 سال

یہ پروگرام غریب خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے اور اسکول ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بی آئی ایس پی کی جانب سے والدین سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے بچوں کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ وہ اس مالی امداد سے مستفید ہو سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.