MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کردار کشی کی مہم، اداکارہ کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا

3 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست گزار اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکارائوں کے وقار کو مجروح کیا ہے۔وکیل کبری خان کا مؤقف ہے کہ

- Advertisement -

ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک یوٹیوبر عادل راجا کے نازیبا الزامات پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔حال ہی میں عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھیاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری […]

  2. […] نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس […]

  3. […] نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرینوالے جوڑے کو ہراساں کرنے کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.