MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری، گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر پریمیئم برانڈ گھی کی قیمت میں 12 سے 50 روپے تک کی کمی کر دی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پریمئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کر دی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب5کلو کے ٹن پر 50روپے کی کمی کی گئی۔ کارپوریشن کے مطابق پریمیئم برانڈ گھی کے ایک کلو پاؤچ کی 500روپے مقرر کر دی گئی،اسٹورز پر 5کلو والے ٹن کیہ قیمت 2580 سے کم کر کے 2530 روپے مقرر کی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر پریمئم گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.