سوشل میڈیا پر بی اے پی کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، چند عناصر صرف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (مسائل نیوز) بلو چستان عوامی پارٹی کے ترجمان و صوبائی وزیر سر دار عبد الرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بی اے پی کا کوئی اکاؤنٹ نہیں چند عناصر بی اے پی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، نو کریاں بیچنے سے متعلق لگائے گئے الزام پر ثبوت پیش کئے گئے تو منسٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ویڈو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی کے اکاؤنٹ پرپرو پیگنڈہ کیا جا رہا ہے اصل میں بی اے پی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چند عناصر بلو چستان عوامی پارٹی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں انہیں بتانا چاہتاہوں کہ ہم کل بھی متحدتھے اور آج بھی وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کے پارٹی چھوڑ جا نے سے اور شمو لیت اختیار کر نے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑ تا کوئی ایسی سیا سی جماعت نہیں جس سے پارٹی رہنماؤں نے دوری اختیار نہیں کی ہو۔انہوں نے سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹس کے ذریعے بی اے پی کے خلاف پروپیگنڈہ کر نے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا کہ قد آور شخصیات کو یہ حر کتیں زیب نہیں دیتی میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ بلو چستان عوامی پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو ہمارے قائد ہیں اور ہم انکی سربراہی میں متحدہیں۔ انہوں نے کہاکہ نو کریاں بیچنے سے متعلق لگائے گئے الزامات قد آور شخصیت کو زیب نہیں دیتے کیونکہ وہ خود ایک ذمہ دار پوسٹ پر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نو کریاں بیچنے سے متعلق لگائے گئے الزام پر ثبوت پیش کئے گئے تو منسٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
- Advertisement -
[…] اور ترجمان بلوچستان بلوچستان عوامی پارٹی سردار عبدالرحمن کھیتران نے ریکوڈک معاہدے کے نتیجے میں بیرک گولڈ کارپوریشن […]