قلات میں پارہ منفی 9 ہوگیا، شدید سردی نے ہر شے جما دی، لوگ بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم
قلات (مسائل نیوز) وادی قلات میں بے پناہ سردی نے ڈیرے جما لئے، شدید سردی نے ہر شے جما دی، پارہ منفی 9 ریکارڈ، نظام زندگی مفلوج، پانی واٹر ٹینکیوں اور پائپ لائنوں میں جم گئیں، شدید سردی میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ گیس بدستور قلات میں بند اور بجلی کی بار بار ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی، متبادل انتظامات نہیں سوختی لکڑی و ایل پی جی گیس بھی مہنگائی کے باعث عوام کی دسترس سے باہر ہوگئے، پوچھنے والا کوئی نہیں، محکمہ موسمیات کیمطابق قلات میں درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی کے بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -