MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان اگر وفاق کا حصہ ہے تو پھر صوبے کو ریکوڈک میں 50فیصد شیئر دیاجائے،اختر مینگل

1 526

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بین الاقوامی عدالت میں ریکوڈک کیس کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے وکلاءکی کمزور ٹیم کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا بلوچستان اگر وفاق کا حصہ ہے تو پھر صوبے کو ریکوڈک میں 50فیصد شیئر دیاجائے بین الاقوامی عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائےگی وفاقی حکومت سردرد ہے ہمارا نہیں ،موجودہ حکومت رن وے پر کھڑے جہاز کی مانند ہے

- Advertisement -

ٹیک اف کے بعد سمت کا تعین ممکن ہے اگر کچھ ڈیلیور کیا تو ہی ہم اور عوام مطمئن ہونگے ،نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں کہاجاسکتا کچھ عنصر ولوگ ہیں جو ہوا کی رخ کی طرف اپنی سیاست کو لے جاتے ہیں البتہ چند ایک کے جانے سے بلوچستان کے مجموعی سیاست پر اثرات مرتب نہیں ہونگے،باپ پارٹی رہے

گی یا نہیں یہ بنانے والی پر منحصر ہیں اگر جوانی یا بڑھاپے کی ذمہ داری لی تو چل پائے گی ورنہ پہلے بھی لوگ یتیم ہوئے ہیں ان کے بھی یتیم ہونے کے امکانات ہیں ۔جمہوریت میں تحریک عدم اعتماد نشیب وفراز ہی آتے ہیں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی واسمبلی رولز کے مطابق البتہ جام کمال کی طرف سے مطلوب واشتہاری ملزمان کو فنڈز کی فراہمی اور ارکان پر بکتربند گاڑیاں چڑھانا غیر آئینی وغیرقانونی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ ریکوڈک کا مسئلہ آج کا نہیں یہ 2003ءسے چلا آرہاہے جب ان کمپنیوں کو لائسنس جاری کی گئی ،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.