MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون کرکٹر پر بننے والی فلم میں کام کرنے پر انوشکا شرما تنقید کی زد میں

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی تاہم انہیں یہ کردار ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فلم کا نام ”چکڑا ایکسپریس“ ہے۔ انوشکا نے فلم میں خاتون کرکٹر کا کردار نبھانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ تاہم جہاں لوگ ایک طویل وقفے کے بعد انوشکا شرما کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں،

- Advertisement -

وہیں کچھ لوگوں نے انوشکا پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اس کردار کے لیے ”ان فٹ“ یعنی غیر موزوں قرار دیا ہے۔فلم میں کام کرنے کا اعلان انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کا پہلا ٹیزر بھی شیئر کیا۔ فلم کے ٹیزر کے ساتھ انوشکا شرما نے فلم کو اسپیشل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بنیادی طور پر قربانی کی کہانی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی بنگالی ہیں۔ اسی مناسبت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس کردار کے لیے انوشکا شرما کو نہیں بلکہ کسی گہری رنگت والی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہئے تھا، یا پھر کسی بنگالی اداکارہ کو اس کردار کے لیے منتخب کرنا چاہئے تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.