کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھالیا
ممبئی(ویب ڈیسک )بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھی اداکار تیرتھ ا نند راو¿ جو خود بھی کامیڈین ہیں نے زہر کھالیا۔ان ہی میں سے ایک بھارتی کامیڈین تیرتھ ا?نند راو¿ ہیں جنہوں نے کورونا کے باعث ہونے والی مالی پریشانیوں کے سبب زہر کھا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھ ا نند راو¿ گزشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔
- Advertisement -
وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔بھارت میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کورونا کے باعث کئی چھوٹے فنکار شدید پریشان ہیں اور مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ کچھ فنکاروں نے تو اس مشکل صورتحال میں سوشل میڈیا پر دیگر فنکاروں سے مالی امداد کی درخواست بھی کی ہے۔ تاہم کچھ اس صورتحال سے اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش بھی کی۔تیرتھ ا نند راو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے
انتہائی قدم اٹھانے کے بارے میں بتایا کہ مالی مشکلات کے سبب ان کے گھروالوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑدیا۔ یہاں تک کہ اسپتال میں ان کی ماں اور بھائی بھی ان سے ملنے نہیں ا ئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیرتھ ا نند نے مالی مشکلات کی وجہ سے 27 دسمبر کو زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم خوش قسمتی سے ان کے پڑوسیوں نے انہیں صحیح وقت پر اسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے ان کی زندگی بچ گئی۔واضح رہے کہ تیرتھ ا نند راو¿ نے کپل شرما اور بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کے ساتھ ”کامیڈی سرکس کے عجوبے“ میں کام کیا تھا۔