اساتذہ کی غیر حاضریوں پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،نصیب اللہ مری
کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ اور شہریوں کے فلاح بہبود کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز ماڈل ہائی سکول میں نئی بلڈنگ کی افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے
- Advertisement -
کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے جلد جامعہ لائحہ عمل تیار کرکے اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولتیں فراہم کی جائیگی تاکہ معاشرے کے تعمیر و ترقی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہوسکے اس حوالے سے موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے اس لئے ہم سب نے مل کر تعلیم کے فروغ اور مسائل کے حل کےلئے کردار ادا کرنا ہے
کوہلو سمیت قریبی اضلاع کے طلبا و طالبات کی دیرینہ مطالبہ پر جلد سبی میں بورڈ آفس کا شاخ کھول دیں گے جس سے قریبی اضلاع کے طالب علموں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اساتذہ کرام کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ہے مگر کئی علاقوں کے اسکولوں میں ٹیچروں نے ڈیوٹی سے غیر حاضری کو معمول بنایا ہے میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ اساتذہ کی غیر حاضریوں پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا