MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہمیں بلاامتیاز ملک و قوم کی خدمت کرنی ہیں،گورنر بلوچستان

3 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنر ہاوس کوئٹہ میں ہفتہ کے روز کرسمس کی خوشیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اقلیتی ونگ کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، ایم این اے جئے پرکاش اور شنیلہ روت بھی موجود تھے۔تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ آئین پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے اور دنیا کے تمام مذاہب انسانیت کے علمبردار اور ظلم کے خلاف ہیں۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی یہی ویژن ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کی صلاحیتوں کو قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سیالکوٹ میں پیش آنے والا حالیہ آفسوس ناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند عناصر کسی قومیت یا مذہب کی نمائندگی نہیں کرتے

- Advertisement -

لہٰذا ہمیں مل کر معاشرے سے اس جنونیت اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے ہوں گئیں۔تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اقلیتی برادری کی جانب سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھولنا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پالیسی کا حصہ ہے

،ہمیں بلاامتیاز ملک و قوم کی خدمت کرنی ہیں۔انہوں نے سیالکوٹ واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔آخر میں گورنر بلوچستان نے ہرنائی زلزلہ کے متاثرین بالخصوص مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سو خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا۔تقریب کے شرکاءسے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، ایم این اے جئے پرکاش اور شنیلہ روت نے بھی خطاب کیاقبل ازیں مہمانانِ خصوصی نے کرسمس کی خوشیوں مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.