MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انڈونیشیا ‘ آتش فشاں پھٹنے سے15افراد ہلاک‘40زخمی‘ ہزاروں افراد کی نقل مکانی

0 304

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے ماونٹ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں راکھ اور دھویں سے اندھیرا چھا گیا جبکہ ہزاروں افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ماو¿نٹ سیمیرو کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ ماونٹ سیمیرو کے پھٹنے کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں

- Advertisement -

۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کے بعد دھویں اور راکھ نے قریبی علاقوں کو ڈھک لیا۔ملک کی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے کہا کہ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔امدادی کارکن مقامی باشندوں کو نکالنے کے لیے پہنچے کیونکہ لاوا قریبی دیہات تک پہنچ گیا ہے

اور مشرقی جاوا میں لوماجنگ ریجنسی میں ایک پل کو تباہ کر دیا۔ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ آتش فشاں کے راکھ سے ڈھک جانے کے بعد کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوماجنگ میں کئی مقامات پر کچھ پناہ گاہیں بنا رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.