MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھا میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی

2 360

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی ’بار بی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تیاریوں اور تقریبات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھا میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی،

- Advertisement -

اس کے لیے قلعے کو ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھا کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایڈیشنل کلٹر سورج سنگھ نے اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،

اجلاس میں ویڈنگ پلانر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔پنک ویلا نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر پر قیمتیں کپڑوں کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح وکی کوشل کے گھر بھی ڈیزائنر کی جانب سے کپڑے بھیجے گئے ہیں۔شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب مہندی کی ہوگی جبکہ اس کے بعد سنگیت کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کورٹ میرج کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.