پاکستانیوں کیلیے بڑی خبر؛ دبئی میں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے
دبئی (مسائل نیوز)دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اہم اور انقلابی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ جس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سالانہ حکومتی اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں کا مقصد دبئی کو دنیا کا سب سے خوبصورت اور قابل رہائش شہروں میں شامل کرنا ہے۔
شیخ حمدان کے مطابق منظور کیے گئے منصوبوں کے ذریعے 15 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اور ان منصوبوں میں جدید اور سستے نجی اسکولز بھی شامل ہیں۔
- Advertisement -
منظور کیے گئے منصوبوں میں عوامی پارکس، ایوی ایشن ٹیلنٹ پروگرام، مالیاتی دیوالیہ پن عدالت کے قیام اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے نظام جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اور یہ اقدامات دبئی کی معیشت کو دگنا کرنے اور نجی شعبے میں 65 ہزار اماراتی شہریوں کے روزگار کے ہدف کا حصہ ہیں۔
اجلاس میں اسپورٹس سیکٹر اسٹریٹجک پلان 2033 کو بھی منظور کر لیا گیا۔ جس کا مقصد دبئی کو دنیا کے کھیلوں کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ جو 19 پروگرامز اور 75 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اور یہ 17 اہم کھیلوں خاص طور پر نوجوانوں اور خصوصی افراد پر توجہ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، مذاکرات نہیں کریں گے، ایران
دبئی کے ولی عہد نے کہا کہ یہ منصوبے دبئی کے اس وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت ہر شہری کو خوشحال، صحت مند اور پُرامن زندگی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔