MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جعلی نکاح نامے تیار اور اندراج کرانے والے گروہ کا ماسٹر مائند گرفتار

0 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفر گڑھ (مسائل نیوز)مظفرگڑھ میں جعلی نکاح نامے تیار اور اندراج کروانے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جعلی دلہنوں، نکاح خواں اور دیگر نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے، گروہ کے لوگ امیر شخص کا نام نکاح نامے میں لکھ کر شادیاں رجسٹر کرواتے تھے۔ پولیس کے مطابق گروہ کے افراد جعلی نکاح ناموں کا یونین کونسل اور نادرا میں اندراج کرواتے تھے، حق مہر کے خانے میں کروڑوں کی جائیداد اور بھاری رقم کا اندراج کرتے تھے۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جعلی نکاح نامے پر خرچے اور حق مہر کے لئے

- Advertisement -

عدالت میں دعویٰ دائر کرتے تھے، متاثرہ لوگوں کو علم تک نہ ہوتا اور ان کی شادیاں رجسٹر ہوجاتی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص محمد ندیم کا نادرا ریکارڈ چیک کیا گیا تو اس کی تیسری شادی کا اندراج تھا، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.