نیوزی لینڈ کی سردی نے شاداب خان کو ’امی جی‘ یاد کرادی
کرائسٹ چرچ (مسائل نیوز) قومی ٹیم کا سکواڈ سہہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ چکا ہے جہاں کرائسٹ چرچ کی سردی نے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو’ امی جی ‘یاد دلا دی۔ انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہمراہ تصویر شیئر کی، تصویر میں تینوں کھلاڑیوں کو شدید سرد موسم کے باعث مفلر اور گرم کپڑے پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہائے امی جی سردی‘۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کا موسم ان دنوں سرد رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے وہاں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں موسم سرد رہے گا جب کہ شہر میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شام کے وقت ہونے والے میچز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو سخت موسمی حالات کا سامنا ہوگا۔ پاکستانی ٹیم آج ہوٹل میں ہی رہے گی کیوں کہ آج ٹیم کے لیے کرکٹ ٹریننگ شیڈول نہیں ہے۔
[…] نیوز)لیگ سپنر شاداب خان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے […]