عمران خان کا اپنی70ویں سالگرہ پر دلچسپ تبصرہ
لاہور(مسائل نیوز) آج سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی70ویں سالگرہ ہے ۔مین عمران خان کی سالگرہ ایک دن قبل ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر منگل کو سب سے اوپر عمران خان کی سالگرہ ٹرینڈ کر رہی تھی، سابق وزیر اعظم عمران خان کے اندرونِ و بیرونِ ملک موجود مداح، حمایتی اور سیاسی کارکنان اٴْنہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے تھے۔
عمران خان لاہور کے دورے پر پہنچے ہیں۔لاہور میں کارکنان کی جانب سے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تو انہوں نے دلچسپ تبصرہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ جب انسان 70 سال کا ہوتا ہے تو اُس کو برتھ ڈے یاد نہیں کرواتے لوگ۔
ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکنان سالگرہ تقریبات کا اہتمام کریں گے۔
عمران خان پانچ اکتوبر1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا۔
- Advertisement -
تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈکپ میں فتح یاب ہوئی۔کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں شوکت خانم میموریل اسپتال بنانا بھی ان کا کارنامہ ہے۔عمران خان نے 25 اپریل 1996کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔17اگست2018ء کو عمران خان ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے جبکہ10 اپریل2022ء کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس کی کامیابی کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ ہو گئے ان کی سیاسی جدوجہد کا سلسلہ جاری ہے۔